biography Hazrat Allama Subhan Raza Subhani Miya Razavi Barkati تعارف علامہ سبحان ملت سبحان رضا خان

مولانا سبحان رضا خان آقا سبحانی میاں 



مولانا سبحان رضا خان آقا سبحانی میاں مشہور و مقبول صوفی درگاہ اعلیٰ حضرت کے سابق نگران ہیں، یہ درگاہ ان کے جد اعلیٰ امام احمد رضا خان کی ہے ج ریلی شہر بھارت میں ہے۔ جبکہ یہ اہل سنت کے اہم مدرسے جامعہ رضویہ منظر اسلام کے سربراہ ہیں۔[3] مزید ایک اسلامی ماہنامہ اعلیٰ حضرت کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں جو بریلی درگاہ اعلیٰ حضرت سے اردو زبان میں شائع ہوتا ہے۔ ان کے بیٹے مولانا احسن رضا خان قادری کو درگاہ اعلیٰ حضرت کا موجودہ سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

امام اہل سنت احمد رضا خان کے سالانہ عرس 2014ء کے موقع پر انھوں نے لاکھوں عوام کے سامنے درگاہ اعلیٰ حضرت سے بیان کرتے ہوئے تحریک اسلامی طالبان کی دہشت گردی کی مذہت کی اور وہابی نظریات سے بیزاری کا اظہار کیا۔ انھوں نے علما پر زور دیا کہ وہ معصوم لوگوں کو اسلام کے نام پر قتل کرنے والوں کے خلاف متحد ہو جانے کا کہا۔ اور علما کو وہابی و طالبانی نظریات کے خلاف مہم چلانے کا کہ۔


2015ء میں انہوں نے اسلامی علما کا ایک اہم اجلاس درگاہ اعلیٰ حضرت پر منعقد کیا اور اہل سنت بریلوی مکتب فکر کی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنی والی وقف املاک کی غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا

2015 میں وقف املاک پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف احتجاج کے دوران، سماج وادی پارٹی کے ملائم سنگھ یادو کو " راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا عظیم کارندے کا نام دیا"

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی